حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

IQNA

حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

7:53 - November 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3505322
بین الاقوامی گروپ-پاکستان سمیت دنیا بھر میں بالخضوص قم اور مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت اسلامی جذبے اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی نواسہ رسول حضرت امام رضا کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں بالخضوص قم اور مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت اسلامی جذبے اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ کئی ملین زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق  ہزاروں افراد پیدل مشہد مقدس پہنچےہیں۔

 پیدل زائرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے مؤمنین حضرت امام رضا(ع) کی شہادت میں سینہ زنی ، گریہ و زاری اور اشک بہا رہے ہیں۔ ماہ صفرالمظفر کا آخري دن پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کےخاندان کی ایک اور عظیم الشان ہستی فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں جہاں جہاں بھی اہل بیت علیہم السلام کے دوستدارہیں  وہ غمگین و سوگوار ہیں ۔ آج کے دن خاص طور پر ایران کے مقدس شہر مشہد امام رضا علیہ السلام میں حضرت کے حرم اطہر کی پوری فضا سیاہ پوش اور لاکھوں کی تعداد میں اہلبیت علیہ السلام کے عاشقین حرم اطہر کی ملکوتی فضاؤں میں دعاؤ مناجات کے لطیف و دلنشین زمزموں کے ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت ، زیارت اور نوحہ و عزاداری میں مشغول ہیں ۔ زائرین امام رضا ، خلوص و پاکیزگی سے معمور قلوب کے ساتھ اس مکان مقدس میں جمع ہوئے ہیں اور دنیا ؤ آخرت کی سعادت و کامرانی کے خواستگار ہیں ۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے ‌زائرین اپنے امام و رہنما کے یوم شہادت پر فرزند رسول کے روضۂ مبارک پر جمع ہوکر اپنے خدائے مہربان سے عہدو پیمان کرتے ہیں کہ اپنی زندگیاں ویسے ہی گزاریں گے جو خدا و رسول اور اہلبیت علیہم السلام کو پسند ہے ، جس راہ کی انہوں نے تعلیم دی ہے اور جس راہ پر انہوں نے اپنی زندگی بسر کی ہے ۔ اسی راہ پر چلنے کی انھیں سعادت نصیب قرما تا کہ دنیا و آخرت میں رستگار ہوسکیں ۔

حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان میں  بھی ماتمی جلوس اور مجالس عزا برپا ہیں جہاں علما سیرت رسول اور سیرت اہل بیت پر خطابات کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں دھرخشاں ستارے اور شیعہ مسلمانوں کے آٹھویں امام اور پیغمبر اسلامی حضرت محمد مصطفی(ص)  کے فرزند ہیں اور انکا مزار مشہد مقدس میں عاشقان اہل بیت کا مرکز ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha