دبئی خواتین قرآنی مقابلہ دوبارہ شروع

IQNA

دبئی خواتین قرآنی مقابلہ دوبارہ شروع

10:35 - November 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505331
بین الاقوامی گروپ ـ دبئی میں تیسرا بین الاقوامی مقابلہ ایک دن آرام کے بعد اسپورٹس کمپلیکس میں دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامه اماراتی البیان کے مطابق تیسرا «جایزه شیخه فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلہ دبئی کے کلچرل اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

 

ایک دن آرام کے بعد مقابلہ دوبارہ حاکم دبئی کے مشیر ابراهیم بوملحه کی زیرنگرانی شروع ہوا جسمیں مشیر دبئی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

 مقابلوں کے چھٹے دن تیونس کی هدیل بنت فتحی بن جماعه ، تنزانیہ کی عاشوره امان للانگا ، فن لینڈ کی زینب صلاد آدم ، کویت کی نادیه جاسم علی حسین احمد محمد الکندری ، روانڈا کی  رحمه نشموی اور مالی کی اساناتو بامبا نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

 

تیسرا خواتین بین الاقوامی قرآنی مقابلہ گذشتہ اتوار سے شروع ہوا ہے جسمیں ۶۳ ممالک کے نمایندے شریک ہیں جبکہ مقابلہ سولہ نومبرتک جاری رہے گا۔

 

 محترمہ زهرا خلیلی ثمرین مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایندگی کررہی ہیں۔/

3762537

نظرات بینندگان
captcha