برطانیہ؛ آٹھویں قرآنی تربیتی کورس کا اہتمام

IQNA

برطانیہ؛ آٹھویں قرآنی تربیتی کورس کا اہتمام

10:41 - November 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505334
بین الاقوامی گروپ- قرآنی اساتذہ کی تربیت کے لیے آٹھواں کورس اسلامی مرکز لندن میں پندرہ نومبر سے منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خواتین و حضرات کے لیے تربیتی کورس اس ہفتے سے شروع کیا جارہا ہے جو پندرہ نومبر سے پندرہ مارچ تک جاری رہے گا۔

 

اس کورس میں سیدجلال معصومی، حجت الاسلام محمدسعید بهمن‌پور، سیدضیاء مکی اور محمدعلی شمالی اساتذہ کی رہنمائی کے فرایض انجام دیں گے جبکہ کورس میں قرآن پڑھانے کے جدید اصول، طریقے ، قرآن فھمی اور حفظ کے اصول شامل ہے۔

 

اسلامی مرکز لندن کے مطابق کورس دو ٹرم پر مشتمل ہوگا اور دوسرے ٹرم میں اسلام میں تعلیم و تربیت، خصوص مہارت سے استفادہ اور دیگر خصوصی علمی نکات سکھایے جائیں گے۔

 

کورس میں شرکت کے لیے کم از کم ۱۷ سال اور زیادہ سے زیادہ ۶۰ سال، قرآن پڑھنے پر عبور اور کلاسز میں مسلسل شرکت لازمی ہے جبکہ کورس میں شرکت کے لیے دو عالم دین یا اسلامی مرکز سے تصدیقی لٹر بھی ضروری ہے۔

 

کورس میں شرکت کےلیے آخری تاریخ پندرہ نومبر مقرر کیا گیا ہے اور کورس کے اختتام پر تمام شرکاء کو «معلم درجہ اول» کی سند دی جائے گی۔

3762472

نظرات بینندگان
captcha