ازبکستان؛ «یوم انسانیت» پر بریل قرآن کا تحفہ

IQNA

ازبکستان؛ «یوم انسانیت» پر بریل قرآن کا تحفہ

7:28 - November 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3505337
بین الاقوامی گروپ- ازبکستان کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہر مہینے کے پہلے اتوار کو یوم انسانیت منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے azertag.az کے مطابق ازبکستان کی وزارت مذہبی کی جانب سے ہر مہینے کے پہلے اتوار کو یوم انسانیت منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے گذشتہ روز بصارت سے محروم افراد میں بریل قرآن مجید کا نسخہ  تقسیم کیا گیا۔

 

وزارت مذہبی امور کے مطابق گذشتہ اتوار کو دو سو پچاس نابیناوں میں خصوصی قرآن برایے نابینا افراد[بریل] تقسیم کیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ نابیناوں کے لیے بریل قرآن کے علاوہ ان کے لیے بریل خط میں دیگر کتابوں پر بھی کام کرنے کی کوشش کی جائے گی اور انکے لیے انٹرنیٹ سے استفادے کی سہولت کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

 

ازبکستان کی وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک میں ۲۳ ہزار افراد سماعت کے مسلے کا شکار ہیں اور انکے لیے صرف پچاس ماہرزبان موجود ہیں لہذا کوشش کی جارہی ہے کہ کم از کم تین سو افراد کو اس زبان کے سمجھنے لیے مختلف مساجد میں تیار کیا جاسکے۔

3762961

نظرات بینندگان
captcha