آسٹریلین وزیراعظم کے بیان پر اسلامی تنظیموں کا رد عمل

IQNA

آسٹریلین وزیراعظم کے بیان پر اسلامی تنظیموں کا رد عمل

7:37 - November 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3505340
بین الاقوامی گروپ- ملبرن حملے پر آسٹریلین وزیراعظم کے اسلام مخالف خطاب پر اسلامی تنظیموں نے رد عمل ظاہرکردیا۔

ایکنا نیوز- ایس بی ایس نیوز کے مطابق آسٹریلین مسلم تنظیموں نے وزیراعظم موریسن Scott Morrison)، کے اسلام مخالف بیانات کی شدید مذمت کی ہیں۔

 

ائمه جماعات اور اسلام مراکز نے وزیراعظم کی تقریر کو شدت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ ملبرن حملے پر انکا رد عمل غیرمنطقی تھا۔

 

ائمه جماعات کی کونسل نے دہشت گردانہ حلے کو ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا جبکہ موریسن کے رد عمل کو بھی نامناسب شمار کیا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل ملک میں ہم آہنگی اور وحدت کی خواہاں ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کو نامناسب سمجھتی ہے اور اس حوالے سے تمام دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتی ہے۔

 

اسلامی تعلقات کے مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا: ایک نفسیاتی فرد کے کام کو دوسروں سے منسلک کرنا اور سبکو ذمہ دار قرار دینا مناسب نہیں لہذا وزیراعظ٘م اپنی بات پر مسلمانوں سے معذرت کریں۔

 

گذشتہ جمعے کو ایک واقعے میں چاقو سے حملہ کرکے ملبرن میں نامعلوم فرد نے ایک شخص کو ہلاک اور دو دیگر کو زخمی کردیا تھا جبکہ حملہ آوز زخمی حالت میں گرفتار ہوا تاہم ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، داعش تکفیری تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔/

3762999

 

نظرات بینندگان
captcha