ابوظبی؛ «اتحاد ادیان برائے امن معاشرہ» نشست کا اہتمام

IQNA

ابوظبی؛ «اتحاد ادیان برائے امن معاشرہ» نشست کا اہتمام

8:07 - November 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3505349
بین الاقوامی گروپ- «اتحاد ادیان برایے امن معاشرہ» نشست انیس نومبر کو منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- الخیلج 365 نیوز کے مطابق دو روزہ نشست انیس نومبر کو ابوظبی میں «اتحاد ادیان برایے امن معاشرہ» اور بچوں کا مستقبل ڈیجیٹل دور میں، کے عنوان سے منعقد کی جارہی ہے

 

اس نشست میں مختلف مذاہب کے چار سو پچاس نمایندے شریک ہوں گے جسمیں اجتماعی مسایل پر مباحثے ہوں گے جبکہ معاشرے میں امن و صلح اور مجازی دنیا میں فریب و دھوکہ بازی سے بچاو نشست کا مقصد بتایا جاتا ہے۔

 

بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے نشست ابوظبی سٹی میں مذکورہ نشست منعقد کی جارہی ہے جسمیں شیخ الازھر

احمد الطیب، فلسطینی اسقف اعظم برثلماوس اول، پاپ تواضروس اور دیگر نامور شخصیات شریک ہوں گی۔/

3763778

نظرات بینندگان
captcha