ایران اور بنگلہ دیش میں قرآنی امور پر تعاون

IQNA

ایران اور بنگلہ دیش میں قرآنی امور پر تعاون

8:08 - November 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505354
بین الاقوامی گروپ- ایرانی مرکز کے سربراہ نے بنگلہ دیش میں موجود «اقرأ» مرکز سے سربراہ سے ملاقات میں قرآنی امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بنگلہ دیش کی انجمن اقراء  کے سربراہ احمد بن یوسف اور ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ سید محمد مھدی حسینی فایق کے درمیان ملاقات میں تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

 

احمد بن یوسف نے ملاقات میں کہا: اقرأ مرکز ۵۰ سالوں سے بنگلہ دیش میں قرآنی خدمات انجام دے رہا ہے اور ایرانی قاریوں سے مرکز کے اچھ تعلقات رہے ہیں۔

 

ایرانی ثقافتی مرکز کے سید محمدمهدی حسینی‌فائق نے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں ثقافتی روابط میں اضافہ ہوگا۔

حسینی‌فائق کا کہنا تھا: قرآن دنیا و اخرت کی سعادت کی کتاب ہے اور اسی کتاب پر امت میں اتحاد قایم ہوسکتا ہے اور قرآنی ہدایات کی روشنی میں دنیا مشکلات سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔

 

ملاقات میں مشترکہ تعاون سے قرآنی تربیتی کلاسز، مقابلے اور وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ  اقرأ مرکز سال ۱۹۶۶ سے قایم کیا گیا ہے اور اس میں مصر قرآء جیسے خلیل الحصری ، عبدالباسط  اور بنگلہ دیش کے محمد یوسف خدمات انجام دیں چکے ہیں۔

 

بنگلہ دیش کی خودمختاری کے بعد بھی یہ مرکز خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت مصری استاد «احمد بن یوسف» اس مرکز کے سربراہ کے طور پر مصروف عمل ہے۔/

3764264

نظرات بینندگان
captcha