سامراء؛ زائرین کی تصحیح قرآن پروگرام میں گہری دلچسپی

IQNA

سامراء؛ زائرین کی تصحیح قرآن پروگرام میں گہری دلچسپی

8:34 - November 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505357
بین الاقوامی گروپ- شہادت امام حسن عسکری(ع) کے لیے آنے والے زائرین کے راستوں پر تصحیح تلاوت کے پانچ اسٹال لگایے گیے تھے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ alkafeel.net/quran؛ کے مطابق تصحیح تلاوت کے اسٹالز روضہ امام عسکریین اور آستانہ عباسی کے تعاون سے لگایے گیے تھے جہاں زائرین نے اس پروگرام میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

 

قرآنی اسٹالز پر تیس تجوید قرآن کے ماہرین موجود ہیں جو زائرین کی تلاوت و قرآت کی تصحیح اور رہنمائی کے فرایض انجام دیں رہے ہیں۔

 

آستانہ عباسی کے امور قرآنی کے ترجمان سید منتظر مشایخی کا اس بارے میں کہنا تھا: تصحیح قرآن پروگرام میں مختلف اقوام اور ممالک کے زائرین حصہ لے رہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: پروگرام کے مطابق زائرین یہاں آکر تلاوت کرتے ہیں جبکہ قرآنی ماہرین انکی تلاوت میں کمی بیشی کی تصحیح کراتے ہیں۔

 

سامراء میں شہادت امام عسکری کے حوالے سے لاکھوں زائرین موجود ہیں جو امام وقت کو انکے والد گرامی کی شہادت پر پرسہ پیش کررہے ہیں۔/

3764414

نظرات بینندگان
captcha