مصری قاری ابوالوفا الصعیدی دارفانی سے رخصت

IQNA

مصری قاری ابوالوفا الصعیدی دارفانی سے رخصت

10:49 - November 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3505374
بین الاقوامی گروپ- معروف مصری قاری ۶۴ سال کی عمر میں دار فانی سے وداع کرگیے۔

ایکنا نیوز- عربی اسکای نیوز کے مطابق مصر کے معروف قاری محمود ابوالوفا الصعیدی حج سے واپسی کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگیے۔

 

مصری قاری کی تشیع جنازہ آج نماز ظہرین کے بعد قاہرہ شہر کی مسجد «سیدة زینب» میں ادا کی جایے گی جبکہ فاتحہ خوانی انکے گھر واقع «المعادی» میں ہوگی۔

 

مرحوم محمود ابوالوفا صعیدی  سال ۱۹۵۴ کو مصر کے صوبہ اسوان کے گاوں «کلح الجبل» میں پیدا ہویے تھے اور انکا والد معروف علما میں شمار ہوتا تھا۔

.چار سال کی عمر میں قرآن سیکھنا شروع کیا اور گھر میں ابتدایی تعلیم مکمل کرنے کے بعد قرآنی علوم کے جامعہ الازھر میں مصروف عمل ہویے۔

 

انکا شمار مصر اور اسلامی دنیا کے معروف قرآء میں ہوتا ہے ، انکی خوبصورت تلاوت اور آواز تا دیر سماعتوں میں گونجتی رہے گی۔/

3765455

نظرات بینندگان
captcha