دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

IQNA

دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

8:17 - November 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3505378
بین الاقوامی گروپ- فکر اقبال اور مسلم معاشرے کی تعمیر نو کے عنوان سے کانفرنس نومل یونیورسٹی کے تعاون سے بائیس نومبرکو منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق (فکر اقبال اور مسلم معاشرے کی تعمیر نو- چیلنجز اور امکانات) کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کی مناسبت سے نومل یونیورسٹی اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگی۔

 

افکار شاعر مشرق کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس نومل یونیورسٹی، مسلم انسٹیٹوٹ اور ہایرایجوکیشن کمیشن کے باہمی مشارکت اور تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

 

اس دورہ روزہ کانفرنس میں  ملکی اور بین الاقوامی اقبال شناس مقالات پڑھیں گے جبکہ علمی شخصیات کے علاوہ دیگر اعلی حکام کی شرکت متوقع ہے۔

دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

 

اقبال کی شخصیت اور افکار کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد عصری حالات کے تناظر میں نہایت مثبت اقدام ہے جنکو مقامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha