میلاد النبی پروگرام میں افغان صدر کی شرکت

IQNA

میلاد النبی پروگرام میں افغان صدر کی شرکت

8:26 - November 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3505379
بین الاقوام گروپ ــ افغان صدر اشرف غنی میلاد النبی(ص) پروگرام میں شریک ہوئے۔

ایکنا نیوز- «آریانیوز» افغانستان کے مطابق کابل کے صدارتی محل میں ولادت رسول اکرم(ص) کے حوالے سے جشن میلاد منایا گیا جسمیں بڑی تعداد میں علما شریک تھے۔

 

اشرف غنی طی نے جشن  میلاد پیغمبر اکرم (ص) پروگرام سے خطاب میں کہا: رسول اکرم(ص) کی ولادت سے دنیا کو جھل و نادانی سے نجات مل گیی، انہوں نے شدت پسندی اور کج فھمی سے مقابلہ کیا اور آپ کی سیرت پر چل کر آج مسلمان امن و سکون حاصل کرسکتا ہے۔

 

غنی نے سیرت سے انحراف کو ملک میں موجود مسایل کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا: اگر آج ملک میں بدامنی اور قتل و غارت ہے اور عوام مشکلات سے دوچار ترقی سے دور ہیں تو اسکی اہم وجہ سیرت سے درس حاصل نہ کرنا ہے اور ہمیں اپنے طرز عمل پر تجدید نظر کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا: علما اور خطباء کو ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے جبکہ جدید علوم پر توجہ بھی لازم ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ وزارت اجتماعی امور افغانستان کی جانب سے یوم میلاد پر رسمی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔/

3765800

نظرات بینندگان
captcha