ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

IQNA

ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

11:46 - November 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3505381
بین الاقوامی گروپ- پاکستان بھر میں عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اور چھوٹی تقریبات جاری ہیں۔

صبح سے ہی عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جلوس و ریلیاں نکالیں۔

کراچی میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سیکیورٹی کو فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ خصوصی سیکیورٹی یونٹ نے شہر بھر میں فلیگ مارچ بھی کیا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ملک مترضیٰ نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو سیکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کروانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلیگ مارچ آج کے تمام جلسے جلسوں کے جاری رہنے تک چلے گا، جو شام میں ایک مرتبہ پھر کیا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha