دیانت تنظیم کے تعاون سے؛ مالاوی زبان میں ۵ هزار قرآن باترجمہ تقسیم

IQNA

دیانت تنظیم کے تعاون سے؛ مالاوی زبان میں ۵ هزار قرآن باترجمہ تقسیم

8:20 - December 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505426
بین الاقوامی گروپ- ترک تنظیم کے تعاون سے چوایی زبن میں قرآن با ترجمہ مالاوی میں تقسیم کیے گیے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترک تنظیم دیانت کے تعاون سے «قرآن میرا تحفہ ہے» پروگرام کے تحت پانچ ہزارمالاوی کی رسمی زبان چوایی  میں ترجمہ شدہ قرآن تحفے میں دیا گیا جسکا قصد قرآنی پیغام کو عام کرانا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ پانچ ہزار کی تعداد میں قرآن مجید اسکول کے طلباء اور جیل میں موجود قیدیوں کے درمیان بانٹے گیے ۔

 

ترکی جانب سے  «قرآن میرا تحفہ ہے» پروگرام کے تحت اب تک ایک ملین اٹھاییس ہزار قرآن مجید مختلف زبانوں کے ترجمے کے ساتھ چوبیس ممالک میں تقسیم کرچکا ہے۔

 

ترک ادارے دیانت سال ۱۹۵۷ کو قایم کیا گیا ہے جو دنیا کے ۱۳۵ ممالک میں اسلامی حوالے سے کام کررہا ہے۔

 

جمهوری مالاوی (malawi  جنوب مشرقی افریقہ میں واقع ہے جسکا دارالخلافہ «لیلونگوه» ہے اور اس ملک کی آبادی ۱۸ ملین بتائی جاتی ہے جنمیں پچیس فیصد مسلمان ہے۔/

3768893

نظرات بینندگان
captcha