اگلے سال؛ برلن میں«مذہب؛ احساسات کا علم» ورکشاپ کا اہتمام

IQNA

اگلے سال؛ برلن میں«مذہب؛ احساسات کا علم» ورکشاپ کا اہتمام

8:56 - December 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505432
بین الاقوامی گروپ ـ دو روزہ ورکشاپ «مذہب؛ احساسات کا علم، دینی معرفت اور احساسات تاریخ کے آیینے میں» «ماکس پلانک» فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز-  «ماکس پلانک» فاونڈیشن نے تمام دانشوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ یکم جون تک اپنے مقالے ادارے کو ارسال کریں۔

 جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق آخری سالوں میں بہت سے محققین دین اور احساسات میں رابطے کا جایزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ماکس پلانک فاونڈیشن اس بات کا جایزہ لینے کے لیے کہ کیسے احساسات مذہب سے جنم لیتے ہیں اور کیسے مذہب پر اثر انداز ہوتے ہیں کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کررہا ہے۔

 

«مذہب؛ احساسات کا علم» ورکشاپ میں دین اور اقتصاد، دین اور علم، دین اور خلوص و احساس، خوف اور نفرت جیسے موضوعات پر شرکاء مقالے پیش کریں گے جبکہ ورکشاپ انگریزی میں منعقد ہوگی اور اس میں رجسٹریشن فری ہوگا اور شرکت کے تمام اخراجات کمیٹی کے ذمے ہوگا۔

 

خواہشمند حضرات اور محققین (۳۰۰ کلمات) پر مشتمل خلاصہ ۳۱ دسامبر تک کمیٹی کو ای میل کریں اور جنوری ۲۰۱۹ کے آخر تک کمیٹی منتخب افراد کو شرکت کی اطلاع دے گی جسکے بعد  ۱۵ می ۲۰۱۹ تک مکمل مقالہ تیار کرنا ہوگا۔

 

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔۔

https://www.mpib-berlin.mpg.de/sites/default/files/media/pdf/28/cfp_religion_as_emotion-knowledge.pdf

 

3769324

نظرات بینندگان
captcha