روھنگیا اور شامی بچوں کے لیے ڈنمارک نے سوملین ڈالر وقف کردیا

IQNA

روھنگیا اور شامی بچوں کے لیے ڈنمارک نے سوملین ڈالر وقف کردیا

7:24 - December 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3505445
بین الاقوامی گروپ- لگو فاونڈیشن نے پناہ گزین بچوں کے لیے سوملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- نیوٹرک پوسٹ کے مطابق ڈنمارک کے فلاحی ادارے «لگو» ((LEGO فاونڈیشن نے  Sesame Workshop  ورکشاپ جو امریکن تعلیمی ادارہ ہے کے توسط سے پناہ گزین بچوں کے لیے سو ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

 

ڈنمارکی فاونڈیشن کے مطابق بچوں کی تعلیم انکی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے وہ دنیا کے ستم دیدہ ترین بچوں کی مدد چاہتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  Sesame Workshop  ورکشاپ کے لیے مذکورہ رقم پانچ سال کے عرصے میں تدریجی طور پر ملے گی۔

 

یاد رہے کہ الگو فاونڈیشن سال ۱۹۸۶ کو قایم کیا گیا جسکی پچیس فیصد شیر کو مختلف کمپنیوں نے گیمز پروڈکٹس کے طور پر خریداری کی اور یہ ادارہ غیر سرکاری طور پر کام کررہا ہے۔/

3770238

نظرات بینندگان
captcha