لبنان؛ کتاب « قرآنی داستاںوں میں بچوں کے لیے تربیتی مضامین » شایع

IQNA

لبنان؛ کتاب « قرآنی داستاںوں میں بچوں کے لیے تربیتی مضامین » شایع

8:05 - January 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505615
بین الاقوامی گروپ ــ حصہ عوضی کی کتاب « قرآنی داستاںوں میں بچوں کے لیے تربیتی مضامین » چھپ چکی ہے۔

ایکنا نیوز- العرب نیوز کے مطابق کتاب « قرآنی داستاںوں میں بچوں کے لیے تربیتی مضامین » ڈاکٹر حصه العوضی کے قلم سے دارالمؤلف للنشر پبلشرز نے شایع کردیا ہے۔

 

۳۳۵ صفحات پر مشتمل کتاب چھ ابواب پر مشتمل ہے جسکے پہلے باب میں تحقیقی روش، دوسرے میں قرآنی داستانوں میں تربیتی نکات اور انکے اہداف و مقاصد، تیسرے باب میں قرآنی داستانوں کے تجزیے اور نتایج، چوتھے باب میں اقوام گذشتہ کی شرگذشت، پانچویں باب میں سیرت النبی کا تجزیہ اور آخری باب میں قرآن میں بعض حیوانات کی داستاوں پر بحث و مباحثہ شامل ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حصہ العوضی ایک معروف رایٹر اور قطری شاعرہ ہے جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں ایک عرصے سے مصروف خدمت ہے۔

 

حصہ العوضی اب تک بچوں کے حوالے سے مختلف پروگراموں پر کام کرچکی ہے اور انکو کافی ایواڑز بھی اس حوالے سے دیا گیا ہے جبکہ انکی اٹھارہ کہانیاں انگریزی میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔/

http://iqna.ir/fa/news/3780996

نظرات بینندگان
captcha