دبئی؛«آن لائن تعلیم قرآن» کا عالمی مرکز

IQNA

دبئی؛«آن لائن تعلیم قرآن» کا عالمی مرکز

8:32 - January 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505625
بین الاقوامی گروپ- دبئی میں «محمد بن عبید» قرآنی مرکز دنیا کے جدید ترین قرآنی مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «البیان» کے مطابق ایک سال سے قایم قرآنی مرکز ایک سال سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

حفظ قرآن ، تلاوت اور دیگر قرآنی علوم کی تدریس کے حوالے سے اس مرکز کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے دنیا کے اہم ترین ترقی یافتہ تعلیم قرآن مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

 

مرکز کے ڈایریکٹر ندی محمد بن عبید الفلاسی کا کہنا ہے: قرآنی مرکز «محمد بن عبید» جنوری  ۲۰۱۸  کو قایم کیا گیا ہے اور فلاحی اداروں کے تعاون سے اس مرکز میں قرآنی امور پر کام کیا جاتا ہے۔

دبئی؛«آن لائن تعلیم قرآن» کا عالمی مرکز

دبئی  میں قایم اس قرآنی مرکز کے  پہلے ہی سال میں ۲۹۰ طلبا اور طالبات مصروف تعلیم ہوچکی ہیں جبکہ آن لاین کورس کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔/

3781627

نظرات بینندگان
captcha