شیخ الازهر کے سفر کرنے پر پابندی عائد

IQNA

شیخ الازهر کے سفر کرنے پر پابندی عائد

14:48 - January 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3505632
بین الاقوامی گروپ- شیخ الازهر مصر سے باہر صدر مملکت کی اجازت کے بغیر نہیں جاسکتے ۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عربی 21  کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جسکے مطابق شیخ الازھر سمیت وزیراعظم، اراکین کابینہ اور دیگر اہم سرکاری نمایندے صدر کی اجازت کے بغیر دیگر ممالک کا سفر نہیں کرسکتے ۔

 

اس حکمنامے میں تمام اہم اعلی شخصیات شامل ہیں جنمیں احمد الطیب، شیخ الازهر کا نام بھی آتا ہے۔

 

السیسی کے اس حکمنامے پر اہم شخصیات نے سوشل میڈیا پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور اس اقدام کو سوشل مارشل لاء اور ڈکٹیٹر شپ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

 

مختلف افراد نے اس حکمنامے میں شیخ الازهر کے نام کو شامل کرنے پر رد عمل میں اس حکم کا انکی توہین قرار دیا ہے کیونکہ تبلیغ دین کے لیے انہیں بلاجواز صدر سے اجازت کی ضرورت ہوگی۔/

3782047

نظرات بینندگان
captcha