ایکنا نیوز- خبررساں ادارے sabq-sa.com؛ کے مطابق ادارہ امور مصحف کے سربراہ شیخ خالد الحارثی کا کہنا تھا: ادارے کے تعاون سے سال ۱۴۴۰ هجری قمری کے لیے مسجدالحرام میں قرآنی پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا: اس پروگرام کے مطابق مسجد الحرام میں موجود قرآنی نسخوں کی صفایی اور انکے ترتیب کے ساتھ خصوصی الماریوں کو ترتیب نو دیا جارہا ہے۔
الحارثی کا مزید کہنا تھا: اس حوالے سے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گیی ہیں تاکہ زائرین بیت الله الحرام کی خدمت رسانی کو بہتر بنایا جاسکے۔/