فلپاین میں قرآنی مقابلہ ایران کے تعاون سے

IQNA

فلپاین میں قرآنی مقابلہ ایران کے تعاون سے

9:33 - January 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3505639
بین الاقوامی گروپ ـ ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے حسن قرائت کا فاینل مرحلہ منعقد کیا جارہا ہے.

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق منیلا کی بلیو مسجد میں مقابلہ ۲۷ جنوری کو منعقد کیا جارہا ہے جسمیں شہر کے مختلف اسکولوں کے طلباء حصہ لے رہیں ۔

 

فلپاین میں ثقافتی سفیر محمد جعفری ملک اور مسلم کونسل کے ڈایریکٹر«سالسالونا» نے بلیو مسجد کے دارلقرآن حضرت محمد(ص) کے منتظمین سے مقابلے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

فلپاینی مسلم کونسل کی درخواست پر منعقدہ ملاقات مین ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ نے دارالقرآن حضرت محمد(ص) کی قرآنی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے ایران کا تعاون جاری رہے گا۔

فلپاین میں قرآنی مقابلہ ایران کے تعاون سے

مسلم کنونشن کے سربراہ نے بھی قرآنی مقابلے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اگلے مرحلے میں مقابلے بڑے سطح پر منعقد ہوگا جسمیں  اہم بڑے شہروں کے طلبا حصہ لے سکیں۔

 

سالسالونا نے مزید کہا: مقابلوں کے منتخب طلبا کو دو مہینے بعد یوپی یونیورسٹی میں ہونے والے قومی مقابلوں میں شامل کیے جائیں گے اور ان مقابلوں کے کامیاب طلبا کو ملایشیاء اور ایران کے قومی مقابلوں میں نمایندگی دی جائے گی۔/

3782573

نظرات بینندگان
captcha