حضرت فاطمہ زہراؑ کا یوم شہادت عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے۔

IQNA

حضرت فاطمہ زہراؑ کا یوم شہادت عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے۔

9:48 - January 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3505642
بین الاقوامی گروپ- پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح کویٹہ میں بھی ایام فاطمیہ کی مجالس جاری ہیں۔

ایکنا نیوز- شہادت کی مناسبت سے عزائے فاطمی کے حوالے سے ملک بھر میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، جن میں عزادارن بھرپورشرکت کرکے رسول خدا کوانکی پیاری بیٹی کا پرسہ پیش کررہے ہیں۔

 

علما کا کہنا ہے کہ  مادر پدر آزادی کے گمراہ کن مغربی تصور نے عورت کی ناموس کو پامال کرکے رکھ دیا ہے ایام عزائے فاطمیہ منانے کا مقصد اسلامی معاشرے میں عورت کو دیے جانے والے مقام اور احترام کو اجاگر کرناہے جس کی عملی تفسیر حضرت فاطمہ زہرا کی ذات گرامی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ کویٹہ کے تمام بڑے امام بارگاہوں اور مساجد میں دختر رسول گرامی کی شہادت کے حوالے سے مجالس گذشتہ رات سے شروع ہوچکی ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha