سعودی عرب: 5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے

IQNA

سعودی عرب: 5 ماہ سے جیل میں قید امام مسجدِ نبوی انتقال کرگئے

16:38 - January 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3505654
بین الاقوامی گروپ- مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق سعودی مبلغین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا گروپ ’پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو جامعہ اسلامی مدینہ میں قرآن کالج کے سابق سربراہ بھی تھے، گرفتاری کے 5 ماہ بعد حراست میں ہی انتقال کرگئے۔

مذکورہ گروپ کی جانب سے سعودی جیل حکام پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 69 سالہ بزرگ کی صحت کی جانب سے غفلت برتی جس کا نتجہ ان کے انتقال کی صورت میں نکلا۔

 

 

دوسری جانب لندن سے تعلق رکھنے والی انسان حقوق کی تنظیم ’القسط‘ کے ڈائریکٹر یحییٰ اسیری کا کہنا تھا کہ احمد العماری کو سعودی حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اگست میں ان کی رہائش گاہ سے ان کے قریبی معاون اور اسلامی اسکالر صفر الحوالی کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔

 

خیال رہے کہ 68 سالہ صفر الحوالی کو 3 ہزار صفحات پر مبنی کتاب کی اشاعت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha