لندن؛ « دین اور عصر حاضر» سیمینار کا اہتمام

IQNA

لندن؛ « دین اور عصر حاضر» سیمینار کا اہتمام

7:47 - January 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3505675
بین الاقوامی گروپ- لندن اسلامی مرکز کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر مذہب اور موجودہ دنیا کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- لندن میں اسلامی مرکز کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے حوالے سے اتوار دس فروری کو

« دین اور عصر حاضر» کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

اس سیمینار میں مذہب اور اجتماعی امور جیسے (عدالت اجتماعی، اجتماعی سرگرمی، فلاحی امور)، دین اور رهبری (مرجعیت و مذہبی رھبری)، دین و روحانیت؛ دین و ثقافت ( اسلامی تشخص، اسلام اور دیگر مذاہب) اور دین و تعلیم (دینی تعلیم اور سیکولرزم، بحران) جیسے موضوعات پر مقالے پیش ہوں گے۔

 

اسلامی مرکز لندن سال ۱۹۹۸ کو عید بعثت کے موقع پر قایم کیا گیا تھا جسکی افتتاحی تقریب میں برطانیہ اور ایران کی اہم مذہبی شخصیات شریک تھیں۔

 

لندن اسلامی مرکز عبادت کی بجا آوری، معارف اسلامی کی ترویج، نسل نو کی تربیت ، ثقافتی و مذہبی تقریبات کے انعقاد اور اجتماعی امور میں خاندان کی تقویت کے لیے قایم کیا گیا ہے۔/

3784847

نظرات بینندگان
captcha