یہودی فوبیا پرمسلمان رکن کانگرس کا ٹرامپ کو جواب

IQNA

یہودی فوبیا پرمسلمان رکن کانگرس کا ٹرامپ کو جواب

9:00 - February 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3505740
بین الاقوامی گروپ ـ «ایلهان عمر» نے ٹرامپ کی جانب سے استعفے کا مطالبہ رد کردیا۔

ایکنا نیوز- عربی پوسٹ کے مطابق «ایلهان عمر» نے ٹرامپ کے نام ٹویٹ کیا ہے : تم نے تمام زندگی مسلمانوں، یہودیوں، کالے افراد اور مہاجروں کی توہین کی ہے ، میں نے اپنی غلطی سے کچھ سیکھاہے تم  کب کچھ سیکھ جاوگے؟

 

ایلهان عمر نے ٹویٹ میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مدد پر اعتراض کرتے ہوئے آئی پیک اور یہودی لابی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جسپر شدید اعتراضات شروع کیا گیا اور انہیں یہودی مخالف قرار دیا جارہا ہے۔

 

عمر نے جواب میں کہا ہے کہ اگر یہودی اس پر دلبرداشتہ ہوئے ہیں تو وہ معذرت خواہ ہے تاہم امریکی سیاست میں لابی گری اوج پر ہے۔

 

ایلهان عمرکی معذرت کے باوجود ٹرامپ نے اس کا ناکافی قرار دیتے ہوئے کانگریس سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ایک معروف یہودی خاتون «کاٹی هالبر» نےایلهان عمر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے: عمر پر اعتراض کرنے والے یہودی نمایندے نہیں ہیں اور یہودی پہچان اور اسرائیلی مخالفت کا  مسئلہ الگ ہے۔/

3790054

نظرات بینندگان
captcha