سیدحسن نصرالله: حزب‌الله کا ونزوئلا میں وجود نہیں

IQNA

سیدحسن نصرالله: حزب‌الله کا ونزوئلا میں وجود نہیں

8:52 - February 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3505750
بین الاقوامی گروپ ــ حزب‌الله رہنما نے ونزوئلا میں حزب اللہ فورس کی موجودگی کے دعوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله نے شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کیا اور شہداء کی اخلاقی خصوصیات کا ذکر کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ صھیونی فورسز شیخ راغب جیسے کمانڈروں سے خوفزدہ ہیں۔

 

سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی کوششوں کے باوجود حزب اللہ روز بروز مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔

 

انہوں نے تکفیری گروپس اور بعض عربی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے غلام ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ مالی وسایل کی وجہ سے طاقتور ہے مگر ایسا بالکل نہیں۔

سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا کہ  حزب‌الله فورسز کی ونزوئلا میں موجودگی کا امریکہ دعوی جھوٹ ہے اور بیرون ملک ہماری کوئی منظم فورس موجود نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ صھیونی عوام اپنی فورس پر اعتماد نہیں کرسکتی وہ جانتے ہیں کہ ہم  الجلیل میں داخل ہوسکتے ہیں مگر مطمئن نہیں کہ انکی فورس جنوبی لبنان میں داخل ہوسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکہ مقاومت کی شکست کے لیے ورشو گیا مگر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقاومت نے علاقے سے تکفیری فتنہ ختم کردیا جبکہ امریکہ صرف مزاحمت کرتا رہا۔

 

سید‌حسن نصرالله نے کہا کہ ہم ملک کے اندر استحکام اور وحدت چاہتے ہیں اور اگر حکومت ایرانی مدد کو لینے سے انکار کرتی ہے تو وہ خود اسکی ذمہ دار ہوگی۔

 

حزب اللہ رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں اور سب کا نفع و نقصان ایک ہے ہم نے اقتصادی مشکلات کے حل کے لیے کرپشن کے خلاف کام کیا جو سب کے سامنے ہیں۔/

3790638

نظرات بینندگان
captcha