کراچی؛ قرآنی دایرۃالمعارف کی تقریب رونمائی

IQNA

کراچی؛ قرآنی دایرۃالمعارف کی تقریب رونمائی

8:45 - February 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505761
بین الاقوامی گروپ- آٹھ جلد پر مشتمل قرآنی دایرہ المعارف کی رونمایی «منهاج القرآن» فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق قرآنی دایرۃالمعارف منھاج القرآن فاونڈیشن کے سربراہ محمد طاہر القادری کے قلم اور کاوشوں سے لکھی گیی ہے۔

تقریب میں خانہ فرھنگ ایران کراچی کے ڈایریکٹر محمدرضا باقری، کراچی شیعہ علما کونسل کے سربراہ حجت‌الاسلام شیخ حسن صلاح‌الدین، امیر جماعت اسلامی  معراج الهدی سمیت کراچی کی اہم سیاسی، مذہبی اور ادبی شخصیات شریک تھیں۔

 

تقریب سے خطاب میں محمدرضا باقری نے علما کی ذمہ داریوں پر تاکید کرتے ہوئے قرآنی علوم میں انکے کردار پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں اسلامی وحدت کو اہم قرار دیا۔

 

خانہ فرھنگ کے سربراہ نے امہ کی سربلندی کے لیے قرآن اور احادیث نبوی (ص) کو رہنما قرار دیتے ہوئے ان پر عمل کی تاکید کی۔

 

باقری نے خطاب میں قرآنی دایرۃ‌المعارف کی کاوش کو بھی سراہا۔/

3791324

نظرات بینندگان
captcha