عالمی مدر ڈے؛ جشن ولادت حضرت زهرا(س) کراچی میں

IQNA

عالمی مدر ڈے؛ جشن ولادت حضرت زهرا(س) کراچی میں

7:59 - February 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3505771
بین الاقوامی گروپ- خانه فرهنگ ایران اور جامعة الزهرا(س) كراچی کے تعاون سے ولادت حضرت فاطمه(س) کا جشن منگل چھبیس فروری کو خانه فرهنگ ایران میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق  جامعة الزهرا(س) کراچی کی سربراہ محترمہ طاهره فاضلی اور خانہ فرھنگ ایران کراچی کے ڈایریکٹر محمدرضا باقری کی ملاقات میں جشن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

طاهره فاضلی اور انکے شوہر حجت‌الاسلام احمد علی صادقی کی خانہ فرھنگ کے سربراہ سے ملاقات میں یوم مادر یا عالمی مدر ڈے کی مناسبت سے  ولادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے دن جشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

خانه فرهنگ سربراہ نے بھی یوم مدر پر جشن تقریب کے حوالے سے اہم نکات کا ذکر کیا۔

 

طاهره فاضلی نے مختلف امور بالخصوص خواتین تقریبات کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔

 

ملاقات میں طے پایا کہ جشن ولادت حضرت فاطمه(س) منگل کو خانہ فرھنگ کے آمفی تھیٹر میں منایا جائے گا۔/

3792129

نظرات بینندگان
captcha