فلسطین؛ «باب‌الرحمة» کا دروازہ کھل گیا

IQNA

فلسطین؛ «باب‌الرحمة» کا دروازہ کھل گیا

8:00 - February 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3505775
بین الاقوامی گروپ ـ سولہ سال کے انتظار کے بعد پہلی بار مسجد الاقصی کا «باب‌الرحمة» کھول دیا گیا۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق سال ۲۰۰۳  کو «باب‌الرحمة» کو اسرائیلی فورسز نے بند کردیا تھا جو گذشتہ روز فلسطینیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

باب‌الرحمة کے کھلنے پر فلسطینی جوانوں نے خوشی کا اظھار کیا اور انکی کوشش اور خواہش ہے کہ اس مسجد کی تقسیم بندی کی  اسرائیلی سازش کو ناکام بنا دیں۔

مسجد الاقصی کا «باب‌الرحمة» مشرقی حصے میں واقع ہے جو سال ۲۰۰۳ میں بند کردیا گیا اور بڑی مزاحمتوں اور اعتراضات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری نے «باب‌الرحمة»  کی بندش کے  صھیونی عدالتی حکم کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی کے تمام حصے اور دروازے اسلام اور مسلمانوں سے سے متعلق ہیں اور اسکی تقسیم بندی قبول نہیں کی جاسکتی۔/

تصاویری از ورود فلسطینیان به مصلای «باب‌الرحمة» پس از 16 سال
 
تصاویری از ورود فلسطینیان به مصلای «باب‌الرحمة» پس از 16 سال
 
تصاویری از ورود فلسطینیان به مصلای «باب‌الرحمة» پس از 16 سال
 
تصاویری از ورود فلسطینیان به مصلای «باب‌الرحمة» پس از 16 سال

3792319

نظرات بینندگان
captcha