جان مرشایمر: شام میں مشکلات کی اہم وجہ امریکہ قرار

IQNA

جان مرشایمر: شام میں مشکلات کی اہم وجہ امریکہ قرار

8:08 - February 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3505777
بین الاقوامی گروپ ـ معروف نظریہ پرداز جان میر شایمر نے امریکی موجودگی کو شام میں غیر معقول قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق SETA تحقیقاتی مرکز کے زیر اہتمام منعقدہ نشست سے گفتگو میں جان میرشایمر نے امریکی خارجہ پالیسی اور لیبرل ھژمونی کے زوال پر روشنی ڈالی۔

 

انکا کہنا تھا کہ شام میں امریکہ کی کویی اسٹریٹیجیک فایدہ موجود نہیں اور ٹرمپ کے نکل جانے کا فیصلہ درست نظر آتا ہے۔

 

مرشایمر نے کہا کہ امریکہ کے نکل جانے کے بعد سے روس اور ترکی جیسے ممالک کو مسایل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ لیبرل ھژمونی کے حوالے سے کویی واضح تصور نہیں رکھتا ۔

 

انٹرنیشنل ریلیشن کے ماہر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت، چین کی ترقی اور روس کا میدان عمل میں آنا لیبرل ھژمونی کے زوال کی نشانیاں ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق سارا سنڈرز کے مطابق امریکہ کے ۲۰۰ فوجی شام میں ایک مدت تک موجود رہیں گی۔

 

ڈونالڈ ٹرامپ نے دسمبر ۲۰۱۸ میں اعلان کیا تھا کہ داعش کی شکست کے بعد سے امریکہ شام سے نکل رہا ہے اور دیگر فوجی زرایع نے بھی کہا ہے کہ اپریل سے قبل امریکی فوج شام سے نکل جائے گی۔/

3792298

نظرات بینندگان
captcha