ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے ٹرمپ نے ہر طرح سے کوشش کی کہ مسلمان رکن کانگریس «ایلهان عمر»، کو بدنام کیا جاسکے جسپر مختلف طبقوں نے اعتراضات کیے۔
قابل ذکر ہے کہ لاس انجلس میں ناین الیون کے بعد امریکہ میں اسلامو فوبیا پر اعتراض کرنے کی وجہ سے مسلمان رکن کانگریس کو شدید طور پر ٹرمپ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ کے بعد اسرائیلی لابی (آیپیک) اور دیگر حامیوں نے مسلمان رکن کانگریس کو یہودی مخالف پیش کرنے کی سازش پر عمل شروع کیا۔
دوسری جانب مختلف عیسایی اور یہودی شخصیات نے ٹرمپ کے مقابلے میں ایلهان عمرکی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
ادارہ یا تحریک Jewish Voice for Peace)، نے مطالبہ کیا کہ لوگ ایلهان عمر کی حمایت کریں۔
کیلفورنیا کے کانگریس میں نمایندے مارک توکانو (Mark Tokano، نے ایلهان عمر کی حمایت میں ٹویٹ کیا: امریکی صدر کو ایلهان عمر اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر شرم آنی چاہیے۔
سن آنٹونیو کے گورنر خوان کاسٹرو نے ٹویٹ کیا ہے: میں ایلھان عمر کی شجاعت اور طاقت کی داد دیتا ہوں اور انکے ساتھ ہوں۔
سابق امریکی صدر جیمی کارٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل ایلهان عمر عمر کو اپنے مفادات کے خلاف سمجھتا ہے مگر بنیادی قانون کے رو سے سب کو حق ہے کہ اپنے خیالات کا اظھار کریں۔/