ٹاپ پوزیشن ہولڈر: ایران کا سفر آرزو/ «شاکرنژاد» کی تقلید کرتا ہوں

IQNA

ٹاپ پوزیشن ہولڈر: ایران کا سفر آرزو/ «شاکرنژاد» کی تقلید کرتا ہوں

8:56 - April 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505998
بین الاقوامی گروپ- انڈونیشین قاری جو ایرانی مقابلوں میں اول مقام حاصل کرچکا ہے ایران کے سفر پر مسرت کا اظھار کرتے ہیں۔

انڈونیشیاء کے قاری«سلمان أمرالله» جو ایران کے چھتیسویں قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے چکا ہے ایکنا نیوز سے گفتگو میں ایران کے سفر پر خوشی کا اظھار کیا ہے۔

 

چودہ سال کی عمر سے قرات کی طرف رجحان رکھنے والے قاری کا کہنا تھا: بچپن سے میری آرزو تھی کہ ایران کا سفر کرسکوں اور پہلی بار بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کررہا ہوں۔

 

ایران کے قرآنی مقابلے

 

سلمان امرالله کے مطابق انڈونیشیاء کے قومی قرآنی مقابلوں میں اول تا سوم آنے والوں کو ایران کے مقابلے میں بھیجا جاتا ہے اور وہ گذشتہ سال کے پوزیشن ہولڈر رہ چکے ہیں۔

ٹاپ پوزیشن ہولڈر:ایران کا سفر آرزو/  «شاکرنژاد» کی تقلید کرتا ہوں

شاکرنژاد سے متاثر

 

امرالله کا کہنا تھا: مصری قاری «محمود شحات انور» سے زیادہ متاثر ہوں اور اس کے ساتھ ایرانی قاری«حامد شاکرنژاد» کو بھی بہت سنتا ہوں اور اسکی تقلید کرتا ہوں۔

انہوں نے ایران میں قرآنی مقابلوں کے معیار کو اعلی قرار دیتے ہوئے قابل تعریف قرار دیا۔

ٹاپ پوزیشن ہولڈر:ایران کا سفر آرزو/  «شاکرنژاد» کی تقلید کرتا ہوں

سلمان امرالله کا کہنا تھا کہ بچپن کی خواہش پوری ہویی اور ایران کے سفر سے بہت خوش ہوں۔

 

انکا کہنا تھا کہ انڈّونیشاء میں قرآنی مدرسوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور صرف میرے شہر میں جو ایک چھوٹا سا شہر ہے وہاں پر سو سے زاید قرآنی مدرسے موجود ہیں۔

 

قرآنی فیملی

 

سلمان أمرالله نے کہا کہ میری زوجہ بھی قرآنی ٹیچر ہے اور ہمارا یک مدرسہ ہے جہاں ۱۵۰ طلباء موجود ہیں میں قرآت جبکہ میری بیوی حفظ کی تدریس کرتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میرا ایک بیٹا ہے جو ہماری صحبت سے قرآن کی طرف مایل ہے اور اچھی تلاوت سنتا رہتا ہے۔

سلمان امرالله نے سوشل میڈیا کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اکثر یوٹیوب اور انسٹا گرام سے استفادہ کرتا ہوں۔/

3803686

نظرات بینندگان
captcha