IQNA

7:41 - April 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506007
بین الاقوامی گروپ-کالعدم تکفیری جماعتوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ساتھ دے یا مظلوموں کا جو دہشت گردی کا شکار بنے ہیں۔ چیرمین پیپلز پارٹی

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنا دوھرا معیار ترک کردے، اور کسی ایک راستے کا انتخاب کرے۔

 

انھوں نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان کودہشتگردی کا شکار ہونے والوں یا دہشتگردوں میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔

 

انھوں نے ٹوئیٹر پیغام میں مطالبہ کیا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ کرے اور کالعدم جماعتوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزرا کو برطرف کرے۔دہشتگردوں کے بجائے اسکا نشانہ بننے والوں کا ساتھ دے۔

قابل ذکر ہے کہ تمام بڑے سیاسی لیڈروں کی آمد کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بناء ہر عمران خان کویٹہ نہ آسکے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: