الازهر قرآنی مقابلوں میں پچاس غیرملکی طلبا کی شرکت

IQNA

الازهر قرآنی مقابلوں میں پچاس غیرملکی طلبا کی شرکت

21:13 - April 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506028
بین الاقوامی گروپ- الازھر یونیورسٹی کے زیر اہتمام قرآنی مقابلے میں پچاس غیر ملکی طلباء شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق الازھر اور انڈونیشین طلبا تنظیم کے تعاون سے قرآنی مقابلہ شروع کیا گیا ہے جسکا کل سے آغاز ہوچکا ہے۔

 

مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں انڈونیشیاء کے قاہرہ میں سفیر اور الازھر کے اساتذہ سمیت اعلی حکام اور اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

قرآنی مقابلہ «شیخ زاید» کمپلیکس میں عربی زبان سیکھنے والے غیر ملکی طلبا کے لیے شروع کیا گیا ہے جسمیں پچاس غیرملکی طلباء شریک ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی انڈونیشین طلبا تنظیم کے تعاون سے الازھر کی مدد سے منعقد کیا گیا تھا جسمیں بیس ممالک کے طلباء شریک تھے۔/

3805856

نظرات بینندگان
captcha