رهبر انقلاب: مذاکرات زہر قاتل/ مقاومت واحد انتخاب ہے

IQNA

رهبر انقلاب: مذاکرات زہر قاتل/ مقاومت واحد انتخاب ہے

9:08 - May 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506119
بین الاقوامی گروپ- حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے فرمایا کہ جنگ ہوگی نہ مذاکرات اور ہمارا واحد انتخاب مقابلہ ہے/ امریکہ پسپائی پر مجبور ہوگا۔

ایکنا نیوز کے مطابق حضرت آیت‌الله خامنه‌ای رهبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی سول اور فوجی حکام سے ملاقات میں فرمایا: مذکرات زہر قاتل ہے ، جنگ نہیں ہوگی اور امریکہ کے مقابلے میں مقاومت واحد آپشن ہے اور اس محاز میں امریکہ کو پسپا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے فرمایا: یہ فوجی محاز نہیں اور جنگ بھی نہیں ہوگی، نہ ہم جنگ چاہتے ہیں نہ وہ، جانتے ہیں کہ انکے فائدے میں نہیں، یہ ارادوں کی جنگ ہے اور ہمارا ارادہ قوی ہے کیونکہ ہم مضبوط ارادے کے علاوہ خدا پر توکل کرتے ہیں۔

 

رهبر انقلاب نے مذاکرات کے حوالے سے فرمایا: جب تک امریکہ یہی ہے اور خاص کر موجود حکومت ان سے مذاکرات زہر قاتل ہے ، مذاکرات یعنی کچھ لینا کچھ دینا، مگر وہ تو کہتے ہیں آپ دفاع نہ کریں، فلاں میزائیل نہ بنائے کیونہ اگر ہم نے آپ پر حملہ کیا تو آپ جوابی کارروائی نہ کرسکے۔

رهبر انقلاب:مذاکرات زہر قاتل/ مقاومت واحد انتخاب ہے

حضرت آیت‌الله خامنه ای نے مزید فرمایا: معلوم ہے کہ کسی غیرت مند ایرانی اپنی طاقت پر معاملہ نہیں کرے گا یا وہ کہے کہ آپ اپنی حکمت عملی میں فلاں موضوع کو فراموش کریں، پس ان سے مذاکرات ہی نادرست ہے حتی اگر عاقل ہو یہ تو منطقی انسان ہی نہیں اور کسی چیز کا پابند نہیں، البتہ ہمارے درمیان بھی کوئی عاقل ان سے مذاکرات نہیں چاہے گا۔

رھبر معظم نے کہا کہ انکی اسٹریٹجیک غلط فھمی کا اندازہ لگائے کہ وہ کہتا ہے کہ ایران میں ہر جمعے کو نظام کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں ، ہر جمعے کو نہیں ہر ہفتے کو مظاہرہ ہوتا ہے اور ایران نہیں بلکہ پیرس میں مظاہرہ ہوتا ہے۔ 

رھبر معظم سے پہلے صدر حسن روحانی نے بھی علاقائی صورتحال اور تازہ ترین امور پر خطاب کیا ۔/

3811631

نظرات بینندگان
captcha