روس میں ایرانی قاری کی عمدہ قرآنی کارکردگی

IQNA

روس میں ایرانی قاری کی عمدہ قرآنی کارکردگی

11:35 - June 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506193
بین الاقوامی گروپ- ایرانی قاری حامد ولی زادہ نے روس کی مختلف مساجد میں قرآنی فن کا اظھار کیا۔

ایکنا نیوز- ایرانی قاری حامد ولی زادہ نے رمضان کے ایام میں مختلف شہروں میں تلاوت سے مسلمان کیمونٹیز کو محظوظ کیا اور انکو خوب پذیرائی ملی۔

 

ایکنا نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: یکم رمضان سے روس میں میرا دورہ شروع ہوا اور اب تک جاری ہے اور اس وقت تک میں ماسکو اور سن پیٹرز برگ میں مختلف پروگرام منعقد کرچکا ہوں جبکہ قازان کا دورہ کینسل ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ماسکو مسجد میں ہر روز ظھر کے وقت ترتیل کا پروگرام جاری ہے جبکہ مختلف امام بارگاہوں میں نماز مغرب سے پہلے تلاوت بھی پروگرام میں شامل ہے۔

 

ولی‌زاده کے مطابق سن پیٹرزبرگ میں پانچ قرآنی محفلیں منعقد کی جاچکی ہیں جبکہ ماسکو کی جمعیت اھل بیت کے تعاون سے بڑا پروگرام منعقد کیا گیا اور ہر روز ایک پارے کی تلاوت بھی کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآنی محفلوں اور تلاوت و ترتیل کے علاوہ شب ہائے قدر میں دعائے جوشن کبیر اور بعض مساجد میں اعزازی اذان بھی وہ دیں چکے ہیں۔

 

اسلامی مرکز ماسکو،‌ ایرانی سفارت خانہ کی مسجد خاتم الانبیا ، ماسکو کے امام بارگاہ حسینیه فاطمة الزهرا(س) اور اسلامی سینٹر«یاسین» میں ایرانی قاری کے پروگرام ہوچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ روس میں عوام کی جانب سے انکو اچھی پذیرائی ملی ہے اور بعض مجالس میں لوگوں کے آنسو چھلک پڑے جبکہ قرآنی موضوعات پر ان سے مختلف سوالات بھی پوچھے گیے جنکا انہوں نے تسلی بخش جوابات دیے۔/

3816669

نظرات بینندگان
captcha