آل سعود اور آل خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ غداری کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ رھبر انقلاب

IQNA

آل سعود اور آل خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ غداری کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ رھبر انقلاب

13:29 - June 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506204
بین الاقوامی گروپ- نماز عید الفطر کے خطبوں میں سینچری ڈیل اور بحرین میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمران مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کرکے دلدل میں اتر چکے ہیں۔

ایکنا نیوز- رھبری آفس ویب سائٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے حضرت امام خمینی (رہ) میں نمازعید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور دلوں سے کدورتوں کو دور کرنے کا مہینہ قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم شہداء کے راستے پر مستحکم طور پر گامزن رہےگی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک میں ان با قرآن کے شاندار جلسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: رمضان المبارک میں ایرانی قوم، خاص طور پر جوانوں نے مساجد ، امام بارگاہوں ، مزاروں اور عام مقامات پر اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کے شاندار جلوے پیش کئے۔ اللہ تعالی ہماری قوم اور جوانوں کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو بھی یاد رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو اس سلسلے میں خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کے عنوان سے مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے شوم نقشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا:  سعودی عرب اور بحرین جیسے بعض اسلامی ممالک کی غداری کی بنا پر امریکہ اپنے شوم نقشہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین کی میزبانی میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کو امریکی اجلاس قرار دیتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کی مخالفت کرنے والے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا: صدی معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی سرانجام کو پہنچے گا۔

3817282

 

نظرات بینندگان
captcha