پیوٹن کا انجیل، قرآن اور تورات پڑھنے کی سفارش

IQNA

پیوٹن کا انجیل، قرآن اور تورات پڑھنے کی سفارش

10:00 - June 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506208
بین الاقوامی گروپ- ولادی میر پیوٹین نے بچوں کو آسمانی کتابیں پڑھنے کی تاکید کردی۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا ایڈیٹرز کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آسمانی کتابیں پڑھنا مفید ہے کہا کہ میں تمام ممالک کے بچوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ قرآن، انجیل اور تورات کا مطالعہ کریں کیونکہ ان کتابوں میں تاکید کی گیی ہے کہ اس سے وہ اگلے جھان میں روشن مستقبل سے بہرہ مند ہوں گے۔

 

پیوٹین کا کہنا تھا کہ آسمانی کتابوں سے دنیا ایک پرامن، عادلانہ اور بہتر زندگی کے ہمراہ گزرنے کے قابل ہوسکتی ہے۔/

3817449

نظرات بینندگان
captcha