پنجاب میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ،3تکفیری دہشتگردہلاک بھاری اسلحہ برآمد

IQNA

پنجاب میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ،3تکفیری دہشتگردہلاک بھاری اسلحہ برآمد

16:17 - June 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506213
بین الاقوامی گروپ- دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان کے قبضے سے پوسٹرز اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق پنجاب کے علاقےگجرات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔کار سوار تین تکفیری دہشت گرد اسلحہ اور بارود سمیت نہر اپرجہلم میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر انہوں نے ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔لیکن مشتبہ افراد نےپولیس سے بچنے کے لئے گاڑی بھگانے کی کوشش کی لیکن تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں گرگئی۔

 

تلاش پر گاڑی کو چکوڑی بھیکوال گاؤں تھانہ ڈنگہ کے قریب نہر سے نکالا گیا تو اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ گاڑی سے بارودی مواد، تین کلاشنکوفیں، ڈیٹونیٹنگ کارڈ، سیفٹی فیوز بھی برآمد ہوئے، جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان کے قبضے سے ایک عرب ملک کے حکمرانوں کی تصاویر والے پوسٹر بھی برآمد ہوئے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha