سعودی عرب میں کمسن ترین قیدی کی پھانسی کا امکان

IQNA

سعودی عرب میں کمسن ترین قیدی کی پھانسی کا امکان

12:01 - June 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506217
بین الاقوامی گروپ- سعودی حکام کم عمر ترین شیعہ سیاسی قیدی«مرتجی قریریص» کو پھانسی دینے پر غور کررہے ہیں متوقع طور پر انکو اٹھارہ سال پورے ہونے پر سولی پر لٹکایا جائے گا۔

ایکنا نیوز- اناطولی عربی نیوز کے مطابق سعودی میں شیعہ مظاہروں میں شرکت پر« مرتجی قریریص» کو پانچ سال پہلے مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

 

مرتجى قریریص سال ۲۰۰۰ کو پیدا ہوا ہے اور گرفتاری کے وقت انکی عمر چودہ سال تھی جہاں جیل میں ان پر شدید تشدد کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

 

سی این این کے مطابق «مرتجی قریریص» کی عمر اس وقت اٹھارہ سال ہے اور دس سال کی عمر میں انکو مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں کمسن ترین قیدی کی پھانسی کا امکان

قریریص ان آٹھ بچوں میں شامل ہے جو شیعہ حقوق کے مظاہروں میں شرکت پر گرفتار ہوچکے ہیں۔

 

یورپی-سعودی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ان بچوں کو عادلانہ مقدمہ لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور جیل میں انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔/

3817726

 

نظرات بینندگان
captcha