ایکنا نیوز- جرمنی میں قایم ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق «جرمنی میں کیا ہورہا ہے؟» کے عنوان سے اسلامی ثقافتی نمایش منعقد کی گئی جس کے زریعے سے جوانوں کو اسلامی عقاید کے حوالے سے انسانی حقوق بارے آگاہ کیا گیا۔
مذکورہ نمائش کے اخراجات جرمنی حکومت کے ذمے تھے جبکہ وزارت ثقافت، بینک اشپارکاسہ اور نیڈرزاکسن فاونڈیشن کی معاونت بھی شامل تھی۔
نمایش میں تھیٹر اور ملٹی نیشنل میڈیا کے علاوہ اہم میڈیا پرسنز کے افکار اور خیالات بھی پیش کیے گیے۔
تیونس نژاد جرمن فن کار صوفیانہ حامد نے اس نمایش میں فن پاروں کے زریعے سے جنگ و تشدد کے خلاف مذہب کے احکامات کو پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔/