مانچسٹر اسٹار فٹبالر: قرآن میں سب کچھ موجود

IQNA

مانچسٹر اسٹار فٹبالر: قرآن میں سب کچھ موجود

10:22 - June 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506231
بین الاقوامی گروپ- فرنچ فٹبالرنے سنڈے ٹائمز سے گفتگو میں کہا: خدا جو ہم سے چاہتا ہے وہ سب کچھ قرآن میں موجود ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی «سنڈے ٹائمز» کے مطابق مانچسٹر کے اسٹار فٹبالر «پل پوگبا» نے پریس سے گفتگو میں اسلام کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام وہ نہیں جو میڈیا دکھاتا ہے بلکہ اسکی حقیقت بہت پیاری ہے۔

 

انہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کہا: میرے دوست مسلمان تھے ان سے بات چیت ہوتی تھی ایک دن میں نے انکے ساتھ نماز ادا کی تو عجیب سکون ملا اور اسی دن میں نے اسلام قبول کیا۔

 

پوگبا کا مزید کہنا تھا: اسلام نے میرے ذھن کو کھول دیا اور باعث بنا کہ ایک بہتر انسان بن سکوں۔

 

انکا کہنا تھا: اسلام میرے لئے سب کچھ ہے، خدا کی عنایت کردہ چیزوں پر بہت خوش ہوں، مذھب سے بہت کچھ سجھ سکتا ہوں، امن اور سکون کا احساس کرتا ہوں اور اسلام نے مجھے بدل دیا ہے۔

 

پوگبا کا کہنا تھا: اسلام کو میڈیا برا پیش کرتا ہے حالانکہ اسلام امن و محبت کا پیغام دیتا ہے۔

مانچسٹر اسٹار فٹبالر: قرآن میں سب موجود ہے

انکا کہنا تھا کہ خدا جو ہم سے مانگتا ہے وہ قرآن میں موجود ہے اور قرآن ہمارا رہنما ہے۔

مانچسٹر یونائیٹیڈ هافبیک نے نماز کے حوالے سے کہا: نماز واجب ہے اور نماز خدا کا ہم پر احسان ہے جیسے ہماری صحت ایک نعمت ہے اسی طرح ہر چیز خدا کی نعمت ہے اور اسلام سے فکر کے دروازے کھلتے ہیں اور بہتر انسان بننے میں مدد ملتی ہے۔/

3818568

نظرات بینندگان
captcha