IQNA

9:40 - June 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506247
بین الاقوامی گروپ: جماران قرآنی سنٹر لاہور کے تعاون سے گرمیوں کے ایام تعطیل میں خصوصی قرآنی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادے کے لیے«جماران انسٹیٹیوٹ آف قرآن» کے تعاون سے ایک ماہہ سمر کیمپ کورس کا اہتمام  کیا گیا ہے

 

 

سترہ جون  سے شروع ہونے والا کورس تیس دن تک جاری رہے گا، کورس میں کامیاب طلبا کو سائیکل، گولڈ رینگز اور دیگر شاندار قیمیتی انعامات دیے جائیں گے جبکہ انکو حفظ قرآن کورسز میں داخلہ اور سہولیات دینے کے انتظامات بھی کیے گیے ہیں۔

 

 

اطلاعیہ کے مطابق کورس میں جماعت سوم سے ہشتم تک کے طلبا اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں جنکے لیے ناظرہ قرآن کے ہمراہ دس سورتوں کا حفظ لازمی ہوگا۔

 

 

قابل ذکر ہے کہ قرآنی کلاسز میں قرآنی قصے، چھوٹی سورتوں کے حفظ ، بنیادی عقاید ، اسلامی گیمز اور تفریح کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی سہولیات کے پیش نظر لاہور کے متعدد علاقوں میں داخلہ اور کلاسز منعقد کی جارہی ہیں۔

 

تمام کلاسز صبح نو سے ایک بجے  تک منعقد ہوں گی جبکہ دیگر معلومات کے لیے جماران اراکین کے  فون نمبر 03217173246- 03218800173-03454221506  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جماران انسٹیٹیوٹ آف قرآن کا شاندار سمر کیمپ

نام:
ایمیل:
* رایے: