آج بروز ہفتہ 22 جون نشتر پارک میں اتحاد و وحدت کانفرنس منعقد کی جائیگی، علامہ مرزا یوسف حسین

IQNA

آج بروز ہفتہ 22 جون نشتر پارک میں اتحاد و وحدت کانفرنس منعقد کی جائیگی، علامہ مرزا یوسف حسین

8:56 - June 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506256
بین الاقوامی گروپ: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ سنی رہنماوں نے کہا کہ امام خمینی کی کوششوں نے اسلامی امت کو ظلم اور کفر کے خلاف بولنے کی طاقت عطا کی اور انکی رہنمائی نے اسلامی امت کو ظالموں کے خلاف سر بلند کیا۔

آج بروز ہفتہ 22 جون نشتر پارک میں اتحاد و وحدت کانفرنس منعقد کی جائیگی، علامہ مرزا یوسف حسینایکنانیوز - اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عروج زیدی، علامہ باقر کاظمی، عارف ترابی و دیگر رہنماوں کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بروز ہفتہ 22 جون نشتر پارک میں اتحاد و وحدت کانفرنس بمناسبت برسی امام خمینی منعقد کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے شیعہ سُنی علماء کرام و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماء شرکت و خطاب کریں گے، اتحاد و وحدت کانفرنس کا یہ اجتماع ملک بھر میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

علامہ مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا کہ امام خمینی کی کوششوں نے اسلامی امت کو ظلم اور کفر کے خلاف بولنے کی طاقت عطا کی اور ان کی رہنمائی نے اسلامی امت کو ظالموں کے خلاف سر بلند کیا، مسلم عوام بھی امام خمینی کی تعلیمات کے مطابق اپنے فروعی، مسلکی، مقامی، ذاتی اور گروہی اختلاقات بھلا کر اتحاد و اخوت اور وحدت کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں اور اتحاد کے لئے عملی طور پر کام کرنے والی قوتوں کے ہاتھوں کو مضبوط کریں، امام خمینی نے اپنے انقلاب کو ان مظلوم لوگوں کی آواز بنایا، جن کی کوئی آواز نہ تھی، آپ نے اپنے کردار اور سیرت سے پسی ہوئی محروم قوموں کو جرات و پائیداری کا سبق دیا۔

نظرات بینندگان
captcha