سعودی عرب؛ خوبصورت ترین تلاوت مقابلوں میں ۱۶۲ ممالک کی شرکت

IQNA

سعودی عرب؛ خوبصورت ترین تلاوت مقابلوں میں ۱۶۲ ممالک کی شرکت

8:55 - June 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506272
بین الاقوامی گروپ- بہترین تلاوت اور آذان کے مقابلوں میں ۱۶۲ ممالک سے تیرہ ہزار امیدوار کی شرکت متوقع ہے۔

ایکنا نیوز- سعودی اخبار الریاض کے مطابق بائیس مئی کو سعودی فلاحی ادارے کے تعاون سے خوبصورت ترین تلاوت اور اذان کا اشتہار دیا گیا اور اب تک ۱۶۲ ممالک سے تیرہ ہزار افراد نام لکھوا چکے ہیں اور رجسٹریشن کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

 

مقابلوں کے پہلے مرحلے میں امیدوار کسی بھی ملک سے ویب سائٹ «https://quranathanawards.com،پر تلاوت یا اذان کے فائل ارسال کرسکتے ہیں۔

 

دوسرے مرحلے میں شرکاء کا امتحان اگلے دو مہینے کے بعد منعقد ہوگا جسمیں قرآء لائیو تلاوت کریں گے اور انکا اگلے مرحلے کے لیے انتخاب ہوگا ۔

 

اکتوبر اور نومبر کو اختتامی مقابلے منعقد ہوں گے جنمیں بہترین قاری اور موذن کا انتخاب ہوگا۔

 

مقابلوں میں جیتنے والوں کے لیے ۱۲ ملین سعودی ریال (تین ملین ڈالر سے زائد) کے انعامات رکھے گیے ہیں اور مقابلوں کا مقصد جوانوں کو تلاوت و آذان کی جانب مائل کرانا اور انکی حوصلہ افزائی ہے۔

 

خواہشمند افراد شرکت کے لیے ویب سائٹ «https://quranathanawards.com  جو انگریزی اور عربی میں ہے کے زریعے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔/

3821921/162

نظرات بینندگان
captcha