ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوحدہ نیوز کے مطابق عراق میں بین المذاہب سنٹر کے تعاون سے مختلف ممالک اور مکاتب فکر کے علما اور دانشوروں کی شرکت کے ساتھ مذکورہ عنوان پر سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔
داعش کے سابق دارالخلافے میں منعقدہ سیمینار اور شدت پسندی کے خلاف اس سیمینار کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔
عراقی شہر موصل میں اس وقت شدت پسندی کے خلاف مذکورہ سیمینار کا اہتمام کیا گای ہے جہاں سنچری ڈیل کا معاملہ چل رہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ موصل سیمینار میں علما اس سازش کی بھرپور مخالفت کا اعلان کریں گے۔/