ایکنا نیوز- ینی شفق نیوز کے مطابق آٹھ سائیکلسٹ کا گروپ برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں جو طولانی مسافت طے کرکے امدادی کام کے علاوہ حج کی سعادت کا اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
گذشتہ روز سائیکل سواروں کا گروپ استنبول پہنچا اور مزید سترہ ممالک سے گزرتے ہوِئے مدینہ پہنچیں گے۔
سائیکلسٹ«جنید افضل»، کا کہنا تھا: ہم سات جون سے سفر پر نکلے ہیں اور اراد ہے کہ چار ہزار کیلو میٹر طے کرکے ساٹھ دن میں مدینہ پہنچنے کا اعزاز حاصل کریں۔
انکا کہنا تھا: ہمارا اراد ہے کہ اس سفر میں مستحق افراد کے لیے پانچ لاکھ پونڈ بھی جمع کریں۔
ایک اور رکن ٹیم «زین لمبات» کا کہنا تھا: پہلی بار حج پر جارہے ہیں اور یہ بہت اہم ہے ، ہمارا ایمان مضبوط ہے اور لوگ راستے میں اچھے انداز میں سپورٹ کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا: شروع میں معمولی خرچہ کے ساتھ سفر شروع کیا لیکن خدا اور اچھے لوگوں کی مدد سے ہمیں مدد مل رہی ہے۔/