ملایشیاء؛ نماز جمعہ میں شیعہ مخالف اقدام پر اعتراضات

IQNA

ملایشیاء؛ نماز جمعہ میں شیعہ مخالف اقدام پر اعتراضات

10:43 - September 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506588
بین الاقوامی گروپ- ملایشیاء کے صوبہ «سلانگور» میں جمعہ کے خطباء سے کہا گیا ہے کہ شیعہ مخالف عقاید پر روشنی ڈالی جائے۔

ایکنا نیوز- فری ملیشیاء نیوز کے مطابق سلانگو میں مرکز اسلامی کے تعاون سے شیعہ مخالف مواد تیار کیا گیا ہے اور خطباء سے ان امور کو بیان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسکے بعض حصے آوٹ ہوچکے ہیں۔

 

مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے اقلیتوں کے خلاف نفرت کی فضاء پیدا ہوسکتی ہے۔

 

اسلامی نشات ثانیہ گروپ کے احمد فاروق موسی کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے نفرت پیدا ہوگی اور یہ غلط فہمیوں پر مبنی بیانات ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: بہتر ہوگا کہ اسلامی اداہ پہلے شیعہ عقاید پر درست تحقیق کرے کیونکہ شیعہ اور سنی عقاید میں  بنیادی طور پر کم اختلافات ہوسکتے ہیں۔

 

 

ایک اور ایکٹویسٹ ،فیصل تهرانی کا کہنا ہے کہ ایسے خطبوں سے شیعوں کے خلاف تشدد کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

 

سلانگور میں اس اقدام کو شهادت امام حسین (ع) اور یوم عاشور کے حوالے اٹھایا گیا ہے جس پر وہابی طرز فکر کے افراد کو تحفظات ہیں۔

 

ملایشیاء میں آخری چند سالوں سے فرقہ واریت سے نمٹنے کے نام پر شیعہ سرگرمیوں کو روکا جارہا ہے۔/

3840310

نظرات بینندگان
captcha