جہادی جتھوں اور غیر ملکی فنڈنگ کے متعلق حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، میاں فرخ حبیب

IQNA

جہادی جتھوں اور غیر ملکی فنڈنگ کے متعلق حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، میاں فرخ حبیب

16:13 - September 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506595
بین الاقوامی گروپ- ہم نے انسداد دہشت گردی فورس پنجاب، کے پی، آرمی کورٹس سمیت اہم اداروں سے ایسے افراد کا ڈیٹا لیا ہے، جو فرقوں کی بنیاد پہ مختلف ملکوں سے پیسہ لیتے تھے

ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز سے گفتگو کرتے ہویے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے تمام خفیہ اداروں سے مشکوک اور فرقہ واریت میں ملوث افراد کا ڈیٹا حاصل کرکے انہیں کنٹرول کرلیا ہے اور عرب ممالک سے آنے والا پیسہ تو خود ہی بند ہوگیا ہے، باقی جو کچھ تھا وہ ہم نے کنٹرول کر لیا ہے۔ اب ہم نے ممالک کیساتھ ایم او یوز سائن کیے ہیں اور اب مجرموں کی حوالگی کے معاہدے بھی کر لیے ہیں، جس میں برطانیہ اور ترکی بھی شامل ہیں۔ اب یہ دفاعی اپروچ ہمیں مار رہی ہے، اس سے نجات حاصل کر لی ہے، مودی کے اقدامات نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے، اس موقع سے ہم فائدہ اٹھائیں گے، کسی کو سفارتی میدان میں پاکستان کیخلاف انگلی اٹھانے کا موقع نہیں دینگے۔ میڈیا کو احتیاط کی ضرورت ہے، ہندوستان پاکستانی چینلز کی فوٹیج ایف اے ٹی ایف میں پیش کرتا ہے، ریاست کو مشکلات ہوتی ہیں۔

اب کسی جتھے کو وہ لبرل ہوں یا غیر ریاستی عناصر، انہیں ریاست کو ڈکٹیٹ کرنیکی اجازت نہیں دینگے۔ کسی بھی لیول پر نان اسٹیٹ ایکٹرز کو پاکستان میں آپریٹ کرینکی اجازت نہیں ہوگی، اس میں ہزاروں این جی اوز بھی ہیں، کئی فلاحی ادارے ہیں، ان کے مقابلے میں دینی تنظیمیں، مدارس اور کالعدم تنظیمیوں کی تعداد تو بہت کم ہے، کچھ غیر ملکی چینلز اور ان کی ویب سائیٹس بھی بند کی گئی ہیں، ہر طرف سے ایک پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha