ملایشیاء؛ عزاداروں پر پولیس کا حملہ

IQNA

ملایشیاء؛ عزاداروں پر پولیس کا حملہ

9:07 - September 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506596
بین الاقوامی گروپ- ملایشین پولیس نے کوالالمپور میں میں امام بارگاہ حضرت علی‌اکبر(ع) پر حملہ اور تمام علم و پرچم اکھاڑ دیے۔

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق امام بارگاہ حضرت علی اکبر(ع) جہاں گیارہ خواتین،مرد اور بچے عزاداری ،قرآن خوانی میں مصروف تھے پولیس نے حملہ کیا اور انکو گرفتار کرکے کئی گھنٹے حبس بیجا میں رکھا۔

 

ایرانی سفیر اور ثقافتی نمایندے کی مداخلت کے بعد انکو رہا کیا گیا تاہم پولیس نے تمام افراد کے پاسپورٹس اور دیگر معلومات نوٹ کرکے انکو معین تاریخ میں پیش ہونے کی تاکید کی ہے۔

 

پولیس حملے میں امام بارگاہ میں موجود تمام مفاتیح الجنان، قرآن عزائے ابا عبدالله الحسین(ع) کے پرچم وغیرہ اکھاڑ دیے گئے ہیں۔

 

پولیس نے دو ذمہ داروں کو سلانگو میں مذہبی امور کے تفتیشی مرکز میں منتقل کیا تاہم ایرانی سفیر کی آمد اور  ۲۳ ستمبر کو پیشی کی یقین دہانی کے بعد انکو رہا کیا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ جمعے کو تمام خطباء کو حکم دیا گیا تھا کہ شیعہ مذہب کو منحرف اور گمراہ فرقے کے طور پر پیش کریں اور انکے خلاف دلائل دیے جائے۔

 

سوشل میڈیا میں بعض شیعہ سپرمارکیٹ سے خریداری کے بائیکاٹ کی مہم چلانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔/

3840573

نظرات بینندگان
captcha