ایکنا نیوز- برسبین ٹایمز کے مطابق مقامی زراِئع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں عزاداروں پر پولیس حملے میں بارہ عزادار زخمی ہوگیے ہیں۔
پولیس نے حملے میں آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی۔
ہندوستانی سیکورٹی حکام کا دعوی ہے کہ عوام کی حفاظت اور آرام ضروری ہے تاہم پاکستان علاقے میں امن و امان مخدوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
آج سرینگر کے مختلف علاقوں میں کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں کو سختی سے تاکید کی گیی ہے کہ گھروں سے نکلنے کی کوشش نہ کریں۔
گذشتہ چند دنوں سے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔/